2 جولائی، 2016، 2:16 AM

ریاست اترکھنڈ میں موسلادھار بارش سے مختلف واقعات میں 30 افراد ہلاک

ریاست اترکھنڈ میں  موسلادھار بارش سے مختلف واقعات میں 30 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست اترکھنڈ میں موسلادھار بارش سے مختلف واقعات میں 30 افراد ہلاک جبکہ درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اترکھنڈ میں  موسلادھار بارش سے مختلف واقعات میں 30 افراد ہلاک جبکہ درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ریاست اترکھنڈ میں موسلادھار بارش کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹا دیئے ہیں جبکہ اب تک  مختلف واقعات میں 30 افراد ہلاک  اور درجنوں افراد لاپتہ ہوچکے ہیں،ریاست اترکھنڈ کے  پتورا گڑھ اور چمولی اضلاع سب ذیادہ متاثر ہوئے جہاں سے اب تک ہزاروں افراد نقل مکانی کرچکے ہیں اور سیکڑوں سیلابی ملبے میں  پھنسے ہوئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق  100 ملی میٹر ریکارڈ ہونے والی بارش نے 2 گھنٹے میں ضلع پتھورا کے 7 دیہاتوں کو تباہ کردیا جب کہ گاؤں تھل سے 5 افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائياں جاری ہیں۔

News ID 1865179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha